اسلام آباد : سابق صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ آرٹیکل 6 اگر لگانا چاہیں تو کوشش کر لیں، اپنی یہ خوشی بھی پوری کر لیں۔ عارف علو ی صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آرٹیکل 6 اگر لگانا چاہیں تو کوشش کر لیں، اپنی یہ خوشی بھی پوری کر لیں۔
ان کامزید کہنا تھاکہ یہ 1500 کیسز چلا چکے ہیں مزید بھی کیس بنا دیں یہ کوشش کرلیں مجھے بھی موقع ملے گا۔عارف علوی نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں زندہ بھی اسی ملک میں ہوں اور پاکستان میں ہی رہوں گا، آرٹیکل 6 کیا ہے، زندگی اور موت کی جنگ میں بھی یہیں ہوں۔
عارف علوی نے مزید کہاکہ جنرل باجوہ کے کورٹ مارشل ہونے سے متعلق سوال پر عارف علوی نے جواب دیا کہ مجھے پتہ نہیں یہ عمران خان سے پوچھیں۔ انہوں نے کہا کہ ان شا ءاللہ عمران خان جلد باہر آئیں گے۔
تبصرے بند ہیں.