پہلے اصلاحات پھر انتخابات:بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس کا دو ٹوک موقف

37

ڈھاکہ : بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے واضح الفاظ میں بتادیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پہلے اصلاحات کی جائیں گی اس کے بعد پھر انتخابات ہوں گے۔  ڈاکٹر محمد یونس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  بنگلہ دیش میں پہلے اصلاحات کی جائیں گی اس کے بعد پھر انتخابات ہوں گے۔

عبوری حکومت کے سربراہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کی ہر ممکن مدد کریں گے۔ ان  کاکہناتھا کہ
احتجاج میں ہلاک اور متاثرہ افراد کو انصاف دلانا ہماری ترجیح ہے۔

ڈاکٹرمحمد یونس نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن، عدلیہ، سول انتظامیہ میں اہم اصلاحات لائیں گے، ہم سکیورٹی فورسزاور میڈیا میں بھی اہم اصلاحات لائیں گے، اصلاحات کے بعد آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.