بالی وڈ میں میرا کوئی دوست نہیں کیونکہ ہر شخص خود غرض، بیوقوف، خالی دماغ اور خود پسند ہے: کنگنا

24

ممبئی : بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رانوت کاکہنا ہے کہ  بالی وڈ میں میرا کوئی دوست نہیں کیونکہ  ہر شخص خود غرض، بیوقوف، خالی دماغ اور خود پسند ہے۔

کنگنا نے انٹرویو میں کہاکہ   بالی وڈ فنکاروں کے پاس بات کرنے کے لیے کوئی موضوع تک نہیں ہوتا، انہیں یہ بھی نہیں معلوم ہوتا کہ دنیا میں چل کیا رہا ہے تو ایسے لوگوں سے دوستی کرنے کا فائدہ کیا؟۔

ان کامزیدکہنا تھا کہ  بالی وڈ فنکاروں کی گفتگو صرف برانڈڈ بیگز یا گاڑیوں تک محدود ہوتی ہے، مجھے آج تک بالی وڈ میں کوئی ایسا فنکار نہیں ملا جو برانڈڈ چیزوں کے بارے میں بات نہ کرتا ہو۔

ا نہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ  میرے لیے تو بالی وڈ پارٹیز ایک صدمے جیسی ہوتی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.