توشہ خانہ نئے ریفرنس:بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا  14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور

16

راولپنڈی:توشہ خانہ نئے ریفرنس  میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا  جوڈیشل ریمانڈ منظور کر لیا گیا، دونوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل رکھا جائے گا۔

 

بانی چیئرمین اور بشریٰ بی بی کےخلاف توشہ خانہ نئے ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانانے کی۔ ملزمان کو آج 11 روزہ جسمانی ریماند مکمل ہونے پر  پیشرفت رپورٹ کیساتھ آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا گیا۔

 

عدالت نے حکم دیا کہ نیب نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر بھیجنے پر کوئی اعتراض نہیں کیا،دونوں ملزمان کو 2 ستمبر کو عدالت پیش کیا جائے گا۔

 

خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا مجموعی طور پر 24 روزہ ریمانڈ مکمل ہو چکا ہے ۔

 

تبصرے بند ہیں.