اسلام آباد : سپریم کورٹ میں این اے 97 فیصل آباد میں دوبارہ گنتی سے متعلق کیس میں تحریک انصاف کے امیدوار سعداللہ بلوچ کے وکیل لطیف کھوسہ نے التواء مانگ لیا۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان نے این اے 97 فیصل آباد دوباری گنتی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
سماعت کےدوارن وکلا ءنے دلائل دیے کہ8 فروری کے انتخابات میں این اے 97 میں نو ہزار سے زائد ووٹ مسترد ہوئے۔ ریٹرننگ افسر کو نتیجہ فائنل کرنے سے پہلے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی ،لیکن ریٹرننگ افسر نے درخواست پر دوبارہ گنتی نہیں کرائی تھی۔سپریم کورٹ نے حال میں دوبارہ گنتی کے معاملہ پر فیصلہ دیا ہے۔
جسٹس امین الدین خان کا کہنا تھا کہ ریٹرننگ افسر کے رزلٹ میں سعد اللہ بلوچ کامیاب ہوئے تھے۔
سپریم کورٹ نے التواء پر مقدمہ کی سماعت 21 اگست تک ملتوی کردی۔
تبصرے بند ہیں.