پیپلز پارٹی بارش متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی:بلاول نے وزیراعلیٰ سندھ سے بارش سے نقصانات پر رپورٹ طلب کر لی
کراچی :بلاول بھٹو نے وزیر اعلیٰ سندھ سے بارش سے نقصانات پر رپورٹ طلب کر لی۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی بارش متاثرین کو اکیلا نہیں چھوڑے گی۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سکھر، لاڑکانہ، خیرپور میں نقصانات اور امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی رپورٹ دی جائے، سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن ایک بار پھر موسمیاتی تبدیلیوں کا شکار ہوئے ہیں۔
ان کامزید کہنا تھاکہ سکھر اور لاڑکانہ کے نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے، خیرپور ضلع میں ڈیم کے بند میں شگاف کے معاملے پر فوری تحقیقات کرائی جائیں۔
تبصرے بند ہیں.