اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو کہا ہے احتجاج کریں گے،اس کے بغیر حل نہیں ہے ۔
شیرافضل مروت نے کہا کہ میری عمران خان کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی ،عمران خان نے مجھے گلے لگایا اور شکوے دور ہوگئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے کہا 22اگست کے جلسے کی تیاری کریں ،پھر میں نے کہا کہ احتجاج کریں گے،اس کے بغیر حل نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ فوکل پرسن کی فہرست سے نکالنے پر پارٹی اختلاف شروع ہوا،مجھے کوئی عہد ہ نہیں چاہیے نہ ہی میرے دل میں کوئی لالچ ہے اور نہ ہی سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ایسی کوئی بات ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.