پنجاب میں بجلی 14 روپےیونٹ ،دیگر تین صوبوں کے شہریوں کا بھی ریلیف کا مطالبہ

21

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن )کے قائد نواز شریف کی طرف سے  گزشتہ روز پنجاب میں بجلی پر 14 روپے ریلیف کے اعلان کیا گیا جس کے بعد مزید تینوں صوبوں کے شہریوں کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

 

ایک شہری کا کہنا تھا کہ ہمیں بھی پنجاب والاریلیف چاہیے، ہمارے ساتھ ظلم ہے۔ کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بجلی سستی ہوئی تو کراچی والوں کاکیا قصور ہے،ہمیں بھی پنجاب جتنا ریلیف دیا جائے ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہےاور بجلی بھی مہنگی استعمال کرے۔

 

خیبر پختونخوا کی عوام نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں سستی بجلی پشاور میں مہنگی، کیا ہم پاکستانی نہیں ہیں ؟ وزیراعظم شہبازشریف پورے ملک کیلئے بجلی سستی کریں۔

 

شہریوں نے کہا کہ وزیراعظم کیاآپ صرف  پنجاب کے ہیں ، ریلیف کا اعلان پورے ملک کے لیے کیا جائے پورے ملک کو برابر ے حقوق ہے ، تمام صوبوں میں غریب عوام رہتی ہے  انہیں بھی ویسا ہی ریلیف ملنا چاہیے جیسا پنجاب کی عوام کو دیا گیاہے ۔

 

بلوچستان کے شہریوں کا کہنا تھا کہ بل سب جگہ زیادہ آرہے ہیں ہرجگہ ریلیف دیا جائے، نوازشریف پنجاب سے ہیں پنجاب کیلئے سوچیں گے، سب کاحق ہی سب کوریلیف دیاجائے۔

 

 

تبصرے بند ہیں.