راولپنڈی: 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل ریفرنس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ وکلاء صفائی ریفرنس کے تفتیشی افسر ڈپٹی ڈائریکٹر میاں عمر ندیم کے بیان پر جرح مکمل کریں گے ۔
ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کریں گے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا , وکلاء صفائی ظہیر عباس چوہدری، عثمان ریاض گل اور خالد یوسف چوہدری عدالت پیش ہوں گےجبکہ نیب ٹیم پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی کی سربراہی میں عدالت پیش ہو گی۔
واضح رہے کہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 35 گواہان کے بیانات قلمبند جبکہ 34 پر جرح مکمل کی جا چکی ہے ۔
تبصرے بند ہیں.