اسلام آباد : پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کاکہنا ہےکہ حماد اظہر کا استعفی قبول نہیں کیا ، حالیہ گرفتاریوں پر اپنا ردعمل دے چکے ہیں۔ بیرسٹرگوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حماد اظہر کا استعفی قبول نہیں کیا ، حالیہ گرفتاریوں پر اپنا ردعمل دے چکے ہیں۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہاکہ فوج کا اپنا کوڈ آف کنڈکٹ ہے، یہ ان کے اندرونی معاملات ہیں، ہمارا موقف ہے سویلین کا فوجی ٹرائل نہیں ہو سکتا۔
ان کامزید کہنا تھا کہ فیض حمید کی گرفتاری کا پارٹی اور لیڈر شپ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے، موجودہ گرفتاریوں پر ہمارا موقف صاف ہے، قیاس آرائیاں نہ کی جائیں۔
تبصرے بند ہیں.