جاپان میں سمندری طوفان سے پروازیں اور ٹرینیں منسوخ، بجلی بھی معطل

23

ٹوکیو: جاپان میں  سمندری طوفان کی وجہ سے  پروازیں اور ٹرینیں منسوخ کردی گئیں، اس وجہ سے  بجلی بھی معطل ہوگئی۔ جاپان کے مشرقی اور شمال مشرقی ساحلی علاقے کانتو اور توہوکُو کو طاقتور سمندری طوفان ٹائیفون   ایمپل   شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

ٹوکیو میں طوفانی ہوا کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔   پروازیں منسوخ  ہونے کی وجہ سے  ایک لاکھ سے زائد مسافروں کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔طوفان کے پیشِ نظر بجلی کی فراہمی بھی معطل ہے۔

جس سے 2ہزار گھروں کو بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ بجلی کی بندش سے ٹوکیو اور مرکزی شہر ناگویا کے درمیان چلنے والی تمام بلٹ ٹرین سروس بھی منسوخ کر دی گئی۔

متاثرہ علاقوں سے 19 ہزار رہائشیوں کے انخلا کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.