پشاور: خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے علاقے ورسک روڈپیر بالا میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں 2اہلکاروں سمیت5 افراد زخمی ہوگئے، دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
ذرائع کے مطابق کے مطابق پشاور کے علاقے مچنی گیٹ میں پولیس وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکا اس وقت ہوا جب کہ اہلکار ورسک روڈ پر معمول کے گشت پر تھے۔واقعہ کے فوراً بعد پولیس کی نفری جائے وقعہ پر پہنچ گئی اور جائے وقعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہو گئے۔
کیپٹیل پولیس افسر (سی سی پی) او قاسم علی خان نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، اس کے علاوہ 3 شہری بھی زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی یو) کے سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) ارشد نے کہا کہ دھماکے میں 4 سے 5 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، دھماکا ریمورٹ کنٹرول کے ذریعے کیا گیا، جائے وقوع سے کچھ مشکوک افراد کو حراست میں لیے گئے۔
تبصرے بند ہیں.