میرے اور ملک احمدخان کے بیانئے میں کوئی فرق نہیں ، بانی پی ٹی آئی کو اب کیوں بار بار جوڈیشل کمیشن کا خیال آرہا ہے: خواجہ آصف
اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو اب کیوں بار بار جوڈیشل کمیشن کا خیال آرہا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کو اب کیوں بار بار جوڈیشل کمیشن کا خیال آرہا ہے۔
ان کاکہنا تھا کہ میرا حافظہ ٹھیک ہے۔ہوسکتا ہے کہ کچھ وقت پہلے کی با ت یاد نہ ہو ماضی کی باتیں یاد ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ملک احمد کسی اور صورتحال اور میں کسی اور صورتحال کی بات کررہا ہوں۔ میرے اور ملک احمدخان کے بیانئے میں کوئی فرق نہیں ہے۔
انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جنرل باجوہ نگران دور میں 6 ماہ سے ایک سال کی ایکسٹینشن کا کہہ رہے تھے۔جنرل باجوہ او رجنرل فیض کا بہت قریبی تعلق تھا۔
انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی نے نواز شریف اور خاندان کے خلاف کارروائی کی۔بانی پی ٹی آئی کو اس وقت جوڈیشل کمیشن کا خیال کیوں نہیں آیا۔
تبصرے بند ہیں.