پاکستان کی سالمیت کے لیے اہم فیصلے لیے جارہے ہیں،شاید حالیہ گرفتاریوں کے تانے بانے 9 مئی تک جارہے ہوں: شرجیل میمن

61

کراچی:سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاکہ  پاکستان کی سالمیت کے لیے اہم فیصلے لیے جارہے ہیں،شاید حالیہ گرفتاریوں کے تانے بانے 9 مئی تک جارہے ہوں۔شرجیل انعام میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ
پاکستان کی سالمیت کے لیے اہم فیصلے لیے جارہے ہیں،شاید حالیہ گرفتاریوں کے تانے بانے 9 مئی تک جارہے ہوں۔
حال ہی میں ایک ریٹائرڈ جنرل سمیت حالیہ گرفتاریاں جو عمل میں آئی ہیں اور آج بھی آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان آیا ہے کہ مزید 3 گرفتاریاں عمل میں آئی ہیں۔
وزیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ نے آج اہم فیصلے کیے ہیں،سندھ کابینہ نے شمسی توانائی منصوبوں کے لیے زمین کی منظوری دے دی، سیپرا کے نام سے نیا ادارہ قائم کرنے جارہے ہیں، عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنا چاہتے ہیں، صدر مملکت آصف زرداری نے کہا کہ بجلی بہت مہنگی ہے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ حالیہ گرفتاریوں سے یہ چیز ثابت ہوتی ہے کہ اداروں کے خلاف گھناؤنی سازشوں، ڈیجیٹل دہشت گردی کے ذریعے ملک کے نوجوانوں کو گمراہ کرنے کی سازش ہو، یا پھر انتشار پھیلانے کی سازش ہو، ان سب میں پی ٹی آئی کی لیڈرشپ شامل ہے اور اس میں کچھ سہولت کار بھی شامل تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ شاید کوئی ایک گروپ ملکر چاہ رہا تھا کہ عدم استحکام پیدا کریں اور ایسی صورتحال پیدا ہوں کہ پریشر بنے اور اس پریشر میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں کو روکا جائے اور بانی پی ٹی آئی کو اقتدار میں بٹھایا جائے، اور جیسے 2018 میں دھاندلی کے ذریعے اقتدار کی کرسی پر زبردستی بٹھایا گیا تھا اور اسی کو دہرانے کے لیے 9 مئی کا واقعہ کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.