یہ شرط عائد کرنا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے، ناقابل قبول ہے، معاملہ اسمبلی میں اٹھائیں گے: شبلی فراز

17

راولپنڈی :پی ٹی آئی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز کاکہنا ہے کہ   یہ شرط عائد کرنا کہ بانی پی ٹی آئی  کے ساتھ سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے، ناقابل قبول ہے، معاملہ  اسمبلی میں اٹھائیں گے۔راولپنڈی میں پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ یہ شرط عائد کرنا کہ بانی پی ٹی آئی  کے ساتھ سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے، ناقابل قبول ہے، معاملہ  اسمبلی میں اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے منتخب نمائندے ہیں، اگر ایسی صورتحال ہے تو پھر ہمیں پارلیمنٹ میں بھی سیاسی گفتگو نہ کرنے دی جائے بلکہ ہم روز موسم کی صورتحال اور ایک دوسروں کے لباس پر گفتگو کرنا شروع کردیتے ہیں۔پی ٹی آئی سینیٹر نے کہا کہ یہ سیاسی عدم استحکام نہیں ختم ہوسکتا، یہ معیشت نہیں ٹھیک ہوسکتی، عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے ہیں، آپ ان کے لیے امید بھی ختم کررہے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ہم نے آئین اور قانون کے اندر رہتے ہوئے اپنی سیاست کی ہے، آج کی طے شدہ ملاقات میں یہ شرط عائد کرنا کہ آپ لوگ عمران خان کے ساتھ سیاسی گفتگو نہیں کرسکتے، یہ ناقابل قبول ہے ہم اس معاملے کو اسمبلی میں اٹھائیں گے اور عدالتوں میں بھی جائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.