انٹرنیٹ کو ڈاؤن کردیا گیا، ایسے ملک میں انقلاب نہیں آئے گا،قوم کا مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا: علی محمد خان
راولپنڈی :پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کو ڈاؤن کردیا گیا، ایسے ملک میں انقلاب نہیں آئے گا،قوم کا مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انٹرنیٹ کو ڈاؤن کردیا گیا، ایسے ملک میں انقلاب نہیں آئے گا،قوم کا مینڈیٹ واپس کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ آئی ٹی سیکٹر کو بند کر کے لوگوں کے روزگار کو بند کردیا گیا ہے،سیاسی قیادت کو بیٹھنا پڑے گا۔ان کا مزید کہنا ہے کہ حکومت گرانے کے چکر سے نکل کر پالیسی پر بات کرنا پڑے گی، بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافے سے لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔
علی محمد خان نےیہ بھی کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنان کو ڈیجیٹل دہشت گرد قرار دے دیا گیا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عمل درآمد کرانا ہو گا، فیصلہ نہ ہوا تو آئین معطل ہوجائے گا۔ان کامزید کہنا تھاکہ کیا بڑی بڑی تقاریر سے ملک ٹھیک ہو جائے گا، جو ملک کے لیے کھڑا ہو گیا اس کو اڈیالہ جیل میں بند کر دیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.