راولپنڈی : سا بق ڈی جی آ ئی ا یس آ ئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلا ف کورٹ مارشل کی کا رروا ئی کے سلسلے میں تین مزید سابق فوجی افسرا ن کو حراست میں لے لیا گیا ۔
پاک فوج کے میڈیا ونگ کے مطا بق تینو ں سا بق افسرا ن کو فوجی ڈسپلن کی خلا ف ورزی پر حراست میں لیا گیاہے۔
آ ئی ایس پی آ ر کاکہنا ہے کہ بعض ریٹائرڈ افسران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف مزید تفتیش جاری ہے جو سیاسی مفادات کی ایماء پر اور ملی بھگت سے عدم استحکام کو ہوا دے رہے ہیں۔
خیال رہے پیر کے روز سا بق ڈی جی آ ئی ایس آ ئی کو فو ج نے اپنی تحویل میں لے لیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کےمطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے خلاف پاکستان آرمی ایکٹ کی دفعات کے تحت مناسب انضباطی کارروائی کا آغاز ہوچکا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ٹاپ سٹی کی کورٹ آف انکوائری شروع کی گئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ٹاپ سٹی کیس میں شکایات کا جائزہ لیا گیا، مکمل تحقیقات کی روشنی میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف مناسب کارروائی کا آغاز کیا گیا۔
تبصرے بند ہیں.