پاکستان میں مہنگائی کی شرح ایشیا ءمیں سب سے زیادہ ہے،بلوم برگ

63

اسلام آباد :  پاکستان میں مہنگائی کی شرح ایشیائی ملکوں کے مقابلے سب سے زیادہ ہے۔بلوم برگ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بجلی کے بل گھروں کے کرائے سے بڑھ گئے ہیں۔

 

بلوم برگ  نے اپنی رپورٹ میں پاکستان میں حالیہ مہنگائی کے چشم کشا انکشافات کیے ہیں اس نے کہا ہے کہ پاکستان میں بجلی جولائی میں 18فیصدمہنگی ہوئی جس کے باعث عوا م کو مشکلا ت کا سامنا ہے۔

 

پاکستان میں بجلی کے نرخ  آئی ایم ایف پروگرام کے لیے بڑھائے گئے تھے،پاکستان آئی ایم ایف سے7ارب ڈالرقرض کاپروگرام لیناچاہتا ہے۔

 

بلوم برگ  کے مطابق پاکستان میں2021سے اب تک بجلی 155فیصدمہنگی ہوئی،پاکستان میں بجلی کے بل عوام کے لیے بڑی اذیت بن کر رہ گئے ہیں۔

 

پاکستان میں مہنگائی ایشیائی ملکوں میں سب سے زیادہ ہے،پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح12فیصدہے۔

تبصرے بند ہیں.