پی ٹی آئی کو  پنجاب میں بڑا جھٹکا، پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی لیڈر فرحت عباس مستعفی

146

لاہور: پی ٹی آئی کو  پنجاب میں بڑا جھٹکا لگ گیا، پنجاب اسمبلی میں  تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر فرحت عباس  نے استعفیٰ دے دیا ۔

 

فرحت عباس نے گرفتاری کے ڈر سے استعفیٰ دیا اور  اپنا استعفیٰ منظوری کے لئے پارٹی حکام کو بھیج دیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما کے استعفے کےمتن میں کہا گیا ہے کہ نو مئی  واقعات میں میری ضمانتیں خارج ہوگئی ہیں۔موجود ہ حالات میں بطور پارلیمانی لیڈر ذمہ داریاں ادا نہیں کرسکتا۔

 

حافظ فرحت عباس کی جانب سے استعفے میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کے واقعات میں میری ضمانتیں خارج ہوگئیں ہیں، ضمانتیں خارج ہونے کے بعد ان حالات میں بطور پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی فرائض سرانجام نہیں دے سکتا۔

تبصرے بند ہیں.