گلوکارہ آئمہ بیگ منی ہارٹ اٹیک کا شکار

48

لاہور :آئمہ بیگ نےکہا ہے کہ انہیں نیند کی کمی کی وجہ سے منی ہارٹ اٹیک ہوا تھا ۔

14 اگست کو انسٹاگرام پر ہسپتال میں اپنی دیگر تصاویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کام کے سلسلے میں مصروفیات زیادہ ہونے کی وجہ سے طبعت ناساز تھی کیو نکہ کئی راتوں سی انکی نیند   نہیں پوری تھی۔

 

 

انہو نے مزید بتایا کہ مسلسل کام کی وجہ سے انہوں نے ایک کے بعد ایک پرواز لی اور مکمل طور پر نیند نہیں کر پائیں، جس وجہ سے وہ منی ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئیں۔

 

انہوں نے لکھا کہ اٹیک نے انہیں یاد دلایا ہے کہ  اپنی  صحت پر توجہ دینی جاہیے ۔

 

آئمہ بیگ نے بتایا کہ انہیں منی ہارٹ اٹیک ہوا تھا لیکن انہوں نے واضح طور پر نہیں بتایا کہ انہیں کب اور کہاں اٹیک ہوا اور اب ان کی صحت کیسی ہے؟

 

 

واضح رہے کہ آئمہ بیگ نے بیرون ملک روانہ ہوتے وقت انسٹاگرام اسٹوریز میں بتایا تھا کہ وہ ایک ماہ سے زائد عرصے کے لیے بیرون ممالک کے دوروں پر ہوں گی لیکن وہ مکمل طور پر ملک نہیں چھوڑ رہیں بس کام  کے سلسلے میں  انہیں باہر جانا پڑتا ہے۔

تبصرے بند ہیں.