اسلام آباد: جشن آزادی کے موقع پر ون ویلنگ اور سائلنسرنکال کرموٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف بڑاآپریشن جاری ہے۔
شہرکی اہم شاہراہوں پر ٹریفک پولیس نے ناکے لگائے ہیں ۔ ون ویلنگ کرنے والے اور سائلنسرکے بغیر درجنوں موٹرسائیکل پکڑلئے گئے ہیں اور ان کو جرمانے بھی کیے گئے ۔اس کے علاوہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کو بھی بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں۔
ٹریفک پولیس کے خصوصی ناکے ایکسپریس ہائی وے،سری نگرہائی وے اور بلیوایریامیں لگائے گئے ہیں۔فیملیز کے ساتھ جانے والے موٹرسائیکل سواروں کو بغیر ہیلمٹ بھی جانے کی اجازت دی جارہی ہے۔
ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا ہے کہ جشن آزادی منائیں لیکن ایک دوسرے کے لئے پریشانی کی وجہ نہ بنیں۔
تبصرے بند ہیں.