میاں چنو ں :اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر میں پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں کہ ہم سب مل کر تہیہ کریں کہ ہم ایک قوم ہیں، ہم ایک قوم بن کر دکھائیں گے۔
جشنِ آزادی پر قوم کیلئے اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ آج یہ تہیہ کریں ہم سب ایک ہیں جیسے 8 اگست کو پیرس اولمپکس میں جیولن تھرو فائنل میں گولڈ میڈل جیتنے پر ہوئے تھے۔
ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ جس طرح نیزہ بازی میں گولڈ میڈل جیت کر ناصرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دیکھی گئی تھی ، میں چاہتا ہوں کہ آپ ایک بار پھر میرا ساتھ دیں۔
انہو ں نے مزید کہا کہ میں 14 اگست کیلئے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی تصویر بدل کر اس کا آغاز کررہا ہوں آپ بھی میرا ساتھ دیں۔
تبصرے بند ہیں.