جنوبی وزیرستان، چیک پوسٹ پر حملہ4 ایف سی اہلکار شہید ، 6 خوارجی دہشتگرد ہلاک

18

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر حملے میں 4 فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) اہلکار شہید اور متعددزخمی ہوگئے، اور جبکہ فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 6 دہشت ہلاک ہوگئے۔

 

جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا اور تیازا کے درمیان موجود چیک پوائنٹ مامی خیل پر دہشت گردوں کی جانب سے آر پی جیز اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا گیا۔سیکیورٹی چیک پوسٹ پر تعینات اہلکاروں کی بروقت جوابی کارروائی اور فائرنگ کے شدید تبادلے کے نتیجے میں 6 دہشت ہلاک ہوگئے۔

 

حملے میں شہید اور زخمی اہلکاروں کو وانا کے جنوبی وزیرستان اسکاؤٹس ہسپتال منتقل کیا گیا، دہشت گردوں سے جھڑپ میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں میں حوالدار نثار بدا خیل، لانس نائیک رشید منگل، لانس نائیک عرفان اللہ خان اور سپاہی عثمان گجر شامل ہیں۔

 

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.