ارشد ندیم کو سرکاری خزانے سے انعام نہیں دوں گا، اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو ذاتی حیثیت سے انعام دوں گا: علی امین

23

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور  کاکہنا ہے کہ   ارشد ندیم کو سرکاری خزانے سے انعام نہیں دوں گا، اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو ذاتی حیثیت سے انعام دوں گا۔

علی امین نے  پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سرکاری خزانہ انعامات دینے کیلئے نہیں ہوتے۔   ارشد ندیم کو سرکاری خزانے سے انعام نہیں دوں گا، اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو ذاتی حیثیت سے انعام دوں گا۔

واضح رہے کہ منگل کے روز پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی بڑے انعامات سے نوازا۔

مریم نواز نے میاں چنوں میں ارشد ندیم کے گھر جاکر انھیں 10 کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ اور ساتھ ہی ہنڈا سوک کار کی چابی بھی انھیں پیش کی جبکہ گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی پچاس لاکھ روپے کا چیک دیا۔

تبصرے بند ہیں.