شہباز شریف کے 2012 میں لگائے گئے پودے کا یہ پھل ہے:ارشد ندیم

30

اسلام آباد:اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم  کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے 2012 میں لگائے گئے پودے کا یہ پھل ہے۔اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ  شہباز شریف کے 2012 میں لگائے گئے پودے کا یہ پھل ہے۔

ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے اتنی عزت دی۔  انہوں نے کہا کہ سرکاری ڈپارٹمنٹس کھلاڑیوں کی سرپرستی کریں۔

اولمپک گولڈ میڈلسٹ کا کہنا تھا کہ میرے کوچ سلمان بٹ نے اپنے بچوں سے بڑھ کر میرا خیال رکھا۔اپنی تھرو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ارشدندیم کا کہنا تھا کہ پہلی تھرو کرتے ہوئے میرا رن اپ خراب ہوگیا تھا، دوسری تھرو کرنے کے بعد کوچ نے کہا کہ ہمارا گولڈ میڈل پکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.