ایبٹ آباد : پاکستان کے 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر آج رات پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی نائٹ پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔
آزادی پریڈ کا اہتمام 13 اور 14 اگست کی درمیانی شب کیا جائے گا، چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر آزادی پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ جشن آزادی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ“پاکستان ہے تو ہم سب ہیں“
پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کریں گے اس موقع پر سرزمین پاکستان اور مادرِ وطن کے شہداء کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہو گا کہ پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتی ہے۔
تبصرے بند ہیں.