اپوزیشن اتحادکا اہم اجلاس، ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت، حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق

28

اسلام آباد: اسلام آبادمیں اپوزیشن اتحادکا اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی اور  اپوزیشن جماعتوں کاحکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ حکمت عملی کیلئے ٹی او آرز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں اپوزیشن اتحاد کے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے پر اتفاق ہوا۔ چند نکاتی ایجنڈا تیار کر کے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کی بھی تیاری کا فیصلہ کیا گیا۔

 

محمود خان اچکزئی،مولانا فضل الرحمان اور محمد علی درانی نے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں پی ٹی آئی  کے چیئرمین  بیرسٹر گوہر ، شبلی فراز، عمر ایوب اور اسد قیصر  نے بھی  شرکت کی  ہے،جماعت اسلامی اور بی این پی مینگل کےوفدکی بھی اجلاس میں موجود  ہیں ۔

شرکاء کا اجلاس میں کہنا تھا کہ حکومت سے نہ مہنگائی، نہ بدامنی اور نہ ہی معیشت سنبھل سکی ہے، موجودہ حکومت کے کئے گئے تمام وعدے پورے نہ ہوسکے۔ اپوزیشن رہنما نے اتفاق کیا کہ وقت آگیا ہے کہ اب اپوزیشن کا اتحاد مزید مضبوط بنایا جائے۔

اسدقیصرنے اجلاس میں دعویٰ کیا کہ مولانا فضل الرحمان بھی ایک ساتھ چلنے کے لیے راضی ہو گئے ہیں، اجلاس کا تفصیلی ایجنڈا بعد میں جاری کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.