لندن میں ٹیلر سوئفٹ کا کنسرٹ ، سکیورٹی بڑھا دی گئی

30

لندن:  ہالی وڈ کی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کے لندن میں  کنسرٹ کے لیے  سکیورٹی میں اضافہ کردیاگیا۔ ویانا میں دہشت گردی کی سازش کو ناکام بنانے کے بعد ٹیلر سوئفٹ کے لندن شو سے قبل سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

یو ایس اے ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے  لندن میٹروپولیٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ  کاکہنا ہےکہ  ویانا میں  ٹیلر کے کنسرٹ کے بعد  لندن میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ شو  ویمبلے سٹیڈیم  میں ہوگا اس وجہ سے ویمبلے سٹیڈیم میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق  مزید حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ  کسی بھی  قسم کی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔

اس حوالے سے  لندن کےمیئر کاکہنا ہےکہ  ہ م پولیس کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کررہے ہیں تاکہ کوئی خرابی نہ ہو اسی وجہ سے ہم نے سکیورٹی کو الرٹ کردیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.