پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید اور احمد وقاص جنجوعہ کی ضمانت کی درخواستیں منظور

9

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء صنم جاوید کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی،پولیس کو گرفتاری سے روک دیاگیا۔ پی ٹی آئی کےانٹر نیشنل میڈیا کوآرڈینیٹراحمد وقاص جنجوعہ کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری بھی  منظور کر لی گئی۔

 

اسلام آباد ہائیکورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت کی،صنم جاوید اپنے وکیل احدکھوکھرکے ہمراہ عدالت پیش ہوئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ  نے صنم جاوید کی ایک ہفتہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئےعدالت  نے صنم جاوید کو ایک ہفتہ میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم بھی دیا ہے۔

 

وکیل نے عدالت میں موقف اپنایا کہ میانوالی میں مقدمہ ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے۔ وکیل نے استدعا  کی کہ متعلقہ عدالت پیش ہوناچاہتے،حفاظتی ضمانت دی جائے جس پر عدالت نے ایک ہفتہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئےصنم جاوید کو ایک ہفتہ میں متعلقہ عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

تبصرے بند ہیں.