24 گھنٹوں میں ایران کا اسرائیل کے اندر حملے کا امکان

40

واشنگٹن: غیر ملکی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں ایران کا اسرائیل کے اندر حملہ کرنے کا امکان ہے۔

 

غزہ سٹی سے برطانوی میڈیا کے مطابق مشرق وسطیٰ میں حکام سمجھتے ہیں کہ اسرائیل پر حملے کا وقت آگیا ہے۔  آج رات سے کل تک یہودی تیشا باؤ منا رہے ہیں،  تیشا باؤ پر یہودی پہلے اور دوسرے ٹیمپلز کی تباہی پر افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔

 

دوسری جانب امریکا کی قومی سلامتی کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے بڑے حملے کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔اسرائیل اپنا دفاع کرسکتا ہے اور اسرائیل کو دفاع میں مدد کیلئے امریکا موجود ہے۔

 

اس حوالے سے ایرانی  پاسداران انقلاب کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حماس رہنما اسماعیل ہانیہ کے قتل کا بدلہ ضرور لیا جائے گا۔

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  کشیدہ صورتحال میں عراق سے امریکی فوج کے مکمل انخلا کا امکان ہے، اس سلسلے میں عراقی وزیر خارجہ اگلے ہفتے امریکا جائیں گے، امریکی فوج کے انخلا کا باضابطہ اعلان واشنگٹن میں ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.