وزیراعلی پنجا ب کا میا ں چنو ں کا دورہ ،ارشد ندیم کو انعامی رقم سے نوازیں گی

35

لاہور : وزیراعلی پنجاب  مریم نواز  آج میاں چنوں کا دورہ کریں گی ۔قومی ہیرو ارشد ندیم سے ملاقات بھی متوقع ہے۔

 

اولمپکس میں 40 سال بعد پاکستان کو میڈل جتوانے والے ارشد ندیم کے لیے وفاقی، صوبائی حکومتوں، اداکاروں سمیت کئی شخصیات اور اداروں نے انعامات دینے کا اعلان کیا تھا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز قومی ہیرو ارشد ندیم کو مبارکباد دینے آج میاں چنوں جائیں گی اور قو می ہیرو ارشدندیم  کو  10 کروڑ کا چیک بھی دیں گی ۔

 

زرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجا ب میا ں چنو ں میں ارشد ندیم کے نام سے مختلف پروجیکٹس شروع کرنے  کے اعلانات بھی کریں  گی۔

 

واضح رہےکہ ارشد ندیم کے گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سب سے بڑا اعلان حکومت پنجاب کی طرف سے کی گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجا ب مریم نواز کی جانب  سے پاکستانی ایتھلیٹ کو 10 کروڑ روپے بطور انعام دینے کا اعلان کیا  گیا تھا۔

تبصرے بند ہیں.