بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ شمبین عرف شہک کو اپنے ہی ساتھی نے جہنم واصل کر دیا

18

اسلام آباد: بی ایل ایف کا انتہائی مطلوب دہشتگرد سرغنہ شمبین عرف شہک جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق شمبین عرف شہک کو بی ایل ایف کے اپنے ہی ساتھی نے جہنم واصل کیا۔

 

ذرائع کا بتانا ہے کہ بی ایل ایف اور دیگر بھارتی فنڈنگ سے بنے دہشتگرد گروپوں میں فنڈنگ اور اختیارات کی جنگ شدت اختیار کر چکی ہے، مبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو کئی دھشتگرد کاروائیوں میں ملوث رہا ہے۔

 

 

ذرائع کے مطابق شمبین عرف شہک بی ایل ایف کا اہم ترین کمانڈر تھا جو کئی دھشتگرد کاروائیوں میں ملوث رہا،شمبین عرف شہک فورسز پر حملوں اور ہتھیار ڈالنے والے پرانے ساتھیوں کے قتل میں بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔

 

ذرائع کا کہنا ہے کہ شمبین عرف شہک بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز پر کئی حملوں میں براہ راست ملوث رہا،شمبین کی ہلاکت سے بی ایل ایف کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.