اسلام آباد میں 100 الیکٹرک بسیں سڑکوں پر آگئیں ، 30 بسیں اپنے روٹس پر رواں دواں

61

اسلام آباد:100 الیکٹرک بسیں  اسلام آباد  کی سڑکوں پر چلنے لگیں۔ سی ڈی اے   کی طرف سے شہریوں کے لیے   احسن اقدام کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔ ان 100 بسوں میں سے  تیس بسیں اسلام آباد میں مختلف روٹس پر چلنا شروع ہوگئی ہیں۔

 

چئیرمین سی ڈی اے کاکہنا ہے کہ   اسلام آباد میں الیکٹرک بسیں ماحول دوست ثابت ہوں گی۔ اس کے ساتھ ساتھ شہریوں   کے لئے  الیکٹرک بسیں فائدہ مند  ثابت ہو رہی ہیں ۔

 

شہر کے اندر 13 سٹاپس کا پہلا روٹ نسٹ سے پمز ہسپتال تک ہے جبکہ دوسرا روٹ پمز ہسپتال سے بری امام تک ہے، مزید دو روٹس کے افتتاح  کا شیڈول بعد میں بتایاجائےگا۔

 

ڈپٹی ڈی جی  کا کہنا ہے کہ الیکٹرک بسوں کے لئے مزید روٹس کا آغاز کر رہے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ شہری اس سے  فائدہ حاصل کرسکیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ بسیں ہر دس منٹ بعد سٹاپ پر  ہوں گی ۔ اس کی سروس  صبح 6 بجے تا رات 10 بجے تک  ہوگا ۔

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.