مستونگ: فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور زخمی

30

مستونگ:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور زخمی ہوگئے ۔

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں ڈپٹی کمشنر ذاکر علی اور ڈسٹرکٹ چیئرمین پنجگور عبدالمالک زخمی ہوگئے ہیں۔

مستونگ کے علاقے کھڈ کوچہ میں نامعلوم افراد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر پنجگور ذاکر علی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔ تاہم خوش قسمتی سے وہ حملے میں محفوظ رہے،  زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

گاڑی پر فائرنگ کے واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر کوئٹہ کیلئے روانہ کیا گیا۔واضح رہے کہ زخمی ڈی سی پنجگور ذاکر بلوچ، ایم پی اے صالح رحمت بلوچ کے بھائی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.