خوشبو کی دنیا میں انقلاب، اب پالتو کتے بھی پرفیوم لگائیں گے

18

 

کیلیفورنیا:خوشبو کی دنیا میں انقلاب برپا ہوگیا ہے، اب پالتو کتے بھی پرفیوم لگائیں گے۔ پالتو جانوروں کے استعمال کیلئے منفرد کپڑے اور کھانے پینے کی اشیاء تو مارکیٹ میں دستیاب ہیں ہیں۔

ایک اطالوی فیشن برانڈ نے لگژری پرفیوم متعارف کروایا ہے، جو آپ کے پالتو کتے کو خوشبودار بنا دے گا۔

پرفیوم ’فیفے‘ نے کتوں کےلیے خوشبو کی دنیا میں انقلاب برپا کر دیا ہے۔ فیفے کی 100 ملی لیٹر بوتل کی قیمت حیران کن طور پر 108 امریکی ڈالر (30 ہزار سے زائد پاکستانی روپے) ہے، جو چمکدار سبز رنگ کی شیشے کی بوتل میں دستیاب ہے۔

بوتل پر ایک سرخ دھاتی ڈھکن اور قیمتی 24 قیراط سونے کی پرت چڑھا پنجہ نما سجاوٹی نشان بھی موجود ہے۔

یہ پرفیوم  مشک اور صندل کی خوشبوؤں میں دستیاب ہے۔یہ  پرفیوم کتوں کیلئے محفوظ کاسمیٹکس کے طور پر تصدیق شدہ اور ویٹرنری ڈاکٹروں سے منظور شدہ ہے۔

تبصرے بند ہیں.