اسلام آباد: سپریم کورٹ کے ایک فیصلے سے ن لیگ کوڈبل ریلیف مل گیا، 3ارکان قومی اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی کے رکن راناارشد کی رکنیت بھی بحال ہوگئی ۔
سپریم کورٹ نے پی پی 133 ننکانہ صاحب رانا محمد ارشد کو بھی بحال کر دیا۔الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد 9 اپریل کورانا محمد ارشدکامیاب قرار دیاتھا۔
الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد 9 اپریل کو مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کیاو الیکشن کمیشن نے دوبارہ گنتی کے بعد سنی اتحاد کونسل کے امیدوار رانا عاطف کے مقابلے میں مسلم لیگ ن کے امیدوار کو کامیاب قرار دیا۔ دوبارہ گنتی کے بعد مسلم لیگ ن کے امیدوار کو 2400 کی برتری حاصل ہوئی تھی۔
تبصرے بند ہیں.