ون ویلنگ، ہلڑ بازی،ریسنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی اقدامات کیے جائیں گے

11

لاہور :ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے ٹریفک پولیس کی تمام بلڈنگ ،دفاتر اور سرکاری گاڑیوں پر سبز  ہلالی پرچم لگانے کی ہدایت
کر دی ہے ۔

 

ایڈیشنل آئی جی ٹریفک  کا کہنا ہے کہ تمام سی ٹی اوز اور ڈی ٹی اوز ،سرکاری بلڈنگ اور وہیکلز پر پرچم آویزاں کرنے کو یقینی بنائیں گے۔ خصوصا موٹر سائیکلوں پر بھی سبز سپرچم لگایا جائیں گے۔

 

ان کا مزید کہنا ہے  کہ اس پرچم کی سربلندی کے لیے ہم دل و جان سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں ۔ جشن آزادی کی خوشیوں کے سلسلہ میں ٹریفک پولیس بہترین انتظامات کرے گی ۔ صوبہ بھر میں جن مقامات پر جشن آزادی کی تقریبات ہوں گی وہاں پر اضافی نفری تعینات کی جائےگی۔

 

ون ویلنگ، ہلڑ بازی، زگ زیگ، ریسنگ کرنے والوں کے خلاف خصوصی اقدامات کیے جائیں۔سائیلنسر اتارنے والوں اور بغل  نکالنے والوں کے خلاف بھی سخت ایکشن کیا جائےگا۔ پکڑے جانے والے ون ویلر اور موٹر مکینکس کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

مزید ان کا کہنا ہے کہ18 سال سے کم عمر ڈرائیور کے خلاف بھی سخت کاروائی کی جائےگی۔آ ئی جی ٹریفک کی عوا م سےگزارش ہے  کہ جشن آزادی کے موقع پر ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کیجئےتا کہ کسی بھی خطرے سے محفوظ رہا جا سکے۔ کسی بھی قسم کی بدنظمی سے نمٹنے اور آپ کی رہنمائی اور مدد کے لیےٹریفک پولیس ہر وقت سڑکوں پر موجود ہے۔

تبصرے بند ہیں.