غیر قانونی بھرتیاں کیس:نیب کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور ، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

18

کراچی: کراچی کی احتساب عدالت نے پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق  ریفرنس  میں نیب حکام کی ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی۔ نیب کورٹ کراچی نے مقدمہ نمٹاتے ہوئے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزموں کو بری کردیا۔

 

نیب عدالت کراچیہ کے باہر اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اتنے سالوں میں ہمارے خلاف صرف ایک گواہ کو قلمبند کیا گیا ، یہ ریفرنس کرپشن کے خلاف نہیں بلکہ اختیارات کا غلط استعمال تھا۔ پہلے بھی عدالت یہ کہہ چکی ہے یہ ریفرنس غلط قائم کیا گیا تھا، چار سالوں سے زیادہ عرصے تک یہ ریفرنس چلایا جاتا رہا ہے، یہ بھی مہربانی ہے ہمارے نظام کی۔

 

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی کامران مائیکل سے یہاں ملاقات ہوئی انکے خلاف بھی اسی طرح کا ریفرنس ہے،  جتنی جلدی نیب کو ختم کیا جائے اتنا بہتر ہوگا ملک کے لئیے۔کیس کی حقیقت عدالت میں سامنے آجاتی ہے، پولیٹیکل اینجئرنگ کے لئے اس طرح کے کیسز شروع کئے جاتے ہیں۔

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر تمام معاملات کو دیکھنا ضروری ہے،  ہم نے آگے کے معاملات کو بہتر کرنے کے لئیے پروگرام شروع کیا ہے۔ جن ممالک کے نظام کو دیکھ کر مثالیں دی جاتی ہیں وہاں تین چار دنوں میں فیصلے ہو جاتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.