لاہور: لاہور اور کراچی میں ہلکی بارش نے موسم خوشگوار کر دیا ،محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا چھٹا سپیل 12 اگست تک جاری رہے گا۔پہاڑی علاقوں، کشمیر،گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کےخطرے کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق، بالائی خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب ، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوب مشرقی سندھ میں تیز ہواؤں، اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.