وادی تیراہ میں زخمی ہونیوالے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہو گئے

68

راولپنڈی :وادی تیراہ میں زخمی ہونیوالے لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک شہید ہو گئے۔آ ئی ایس پی آر کے مطابق 9 اگست کو وادی  تیراہ میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا

باغ کے ایک مقام پر لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک نے اپنے دستوں کی قیادت کرتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کیا اور چار خوارج کو ہلاک کیا۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران  لیفٹیننٹ عزیر محمود شدید زخمی ہوگئے تھے،وہ آج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 24 سالہ لیفٹیننٹ عزیر محمود ملک ڈسٹرکٹ اٹک کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

تبصرے بند ہیں.