پاکستان میں اقلیتوں کا آج قومی دن منایا جا رہا ہے

38

اسلام آباد :پاکستان میں اقلیتوں کا آج قومی دن منایا جا رہا ہے۔  اس حوالے سے ملک کے مختلف شہروں میں پروگرامات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔پاکستان اقلیتوں کے حوالے سے ایسا ملک ہے جہاں پر مسلمانوں کے ساتھ رہنے والی تمام اقلیتوں کو برابری کے حقوق حاصل ہیں۔ ملکی تعمیر و ترقی میں اقلیتی برادری کا کلیدی کردار رہا ہے جس میں مرد و خواتین نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے۔

اس کے علاوہ، پاکستان کی مسلح افواج میں بھی اقلیتی برادری کی بڑی تعداد وطن عزیز کے دفاع کا فریضہ سر انجام دے رہی ہیں۔

پاکستان میں اقلیتوں کا مثبت کردار اس بات کا ثبوت ہے کہ ملک میں مذہبی، لسانی اور صنفی امتیاز سے بالاتر ہو کر فیصلے کیے جاتے ہیں۔ اقلیتوں کے لیے بھی ترقی کا وہی معیار ہے جو مسلمانوں کے لیے ہے۔

تبصرے بند ہیں.