خیبر پختونخوا حکومت کا    تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ 

26

پشاور : وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا  علی امین گنڈا پور  نے  صوبہ میں  تعلیم کارڈ کے اجرا کا  حکم  دے دیا۔

 

تفیصلات کے مطابق وزیراعلیٰ  نے  محکمہ تعلیم اور  محکمہ خزانہ  کو فوری  اقدامات کی ہدایت کرتے  ہو ئے کہا کہ تعلیم کارڈ کا اجرا پسماندہ ضلع اپر چترال سے کیا جائے گا ۔

امین گنڈا پور  کا  کہنا ہے کہ یہ ہماری حکومت  کا فلیگ شپ منصوبہ ہو گا  اور بہترین نتائج کے لئے پہلے ماڈل تیارکیا جائے گا ۔تعلیم کے نظام کو بہتر بنانے کے  لئے ضروری  ہے کہ اس پر توجہ دی جائےاور اس منصوبہ کو پورا کیا جائے ۔

 

گنڈا پور کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے نوجوانوں پر یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہوگی ، جو کہ آنے والے وقت میں ہمارے ملک کو ترقی کی طرف لے جانے کے لئے   کام آئی گی ۔

 

تبصرے بند ہیں.