کراچی: گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا امکان ظاہر کیاجارہا ہے۔ ذرائع کاکہنا ہےکہ اس معاملے میں پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں اتفاق رائے ہوگیا ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت کامران ٹیسوی گورنر سندھ کی ذمہ داریاں نبھارہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے رہنما بشیر میمن کو گورنرسندھ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند دن میں گورنر سندھ کی تبدیلی کا امکان ہے۔
تبصرے بند ہیں.