3 ارب ڈالر تک کی اجناس ایکسپورٹ کررہے ہیں،آئندہ سال کے لیے برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے : شہباز شریف

33

کراچی :وزیراعظم شہباز شریف  کاکہنا ہےکہ   ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، 3 ارب ڈالر تک کی زرعی اجناس ایکسپورٹ کررہے ہیں۔کراچی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں زرعی اجناس کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے، 3 ارب ڈالر تک کی زرعی اجناس ایکسپورٹ کررہے ہیں۔

انہوں  نےکہاکہ جدید ٹیکنالوجی اور تحقیق و ترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے، آئندہ سال کے لیے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے۔

وزیراعظم نے خطاب کے آغاز پر ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے ہیرو ارشد ندیم کو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارک باد پیش کرتے ہیں، 40 سال بعد پاکستان نے طلائی تمغہ حاصل کیا ہے، یہ ہمارے لیے ایک انتہائی اہم لمحہ اور بڑا اعزاز ہے، ارشد ندیم نے طلائی تمغہ حاصل کر کے پاکستان کے لیے بہت تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے اور ملک کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں اب کرکٹ اور ہاکی سمیت دیگر کھیلوں میں بھی کامیابی حاصل کرنی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے بہت مواقع ہیں، جدید ٹیکنالوجی، تحقیقات وترقی کے ذریعے برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں زرعی برآمدات میں اضافےکے وسیع مواقع موجود ہیں، وفاق اور صوبوں کو مل کر زرعی شعبے کی ترقی پر توجہ دینی ہے، زرعی مصنوعات کی ویلیو ایڈیشن پر خصوصی توجہ دینی ہے۔
انہوں نے  کہا کہ آئندہ سال کے لیے زرعی برآمدات کا ہدف 7 ارب ڈالر ہونا چاہیے، پاکستان میں بہت صلاحیت ہے، برآمدات کے اضافے پر برآمد کنندگان اور متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ان کاکہنا تھا کہ  ہمیں اپنی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کو یقینی بنانا ہے اور اس کے لیے جدید ٹیکنالوجی اور طریقوں کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے سعودی عرب، یو اے ای، قطر، کویت اور ترکیہ کے ساتھ منفرد تعلقات ہیں، خلیجی ممالک کے ساتھ نہ صرف برآمدات، معدنیات اور دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دے سکتے ہیں اور مشترکہ زرعی منصوبے شروع کیے جا سکتے ہیں، اگر ہم محنت کو شعار بنائیں تو ہر مشکل آسان ہو سکتی ہے۔

تبصرے بند ہیں.