اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہناہے کہایک ادارہ پارلیمنٹ کے اختیارات میں بار بار مداخلت کرتا ہے، جو ہماری عدالتوں میں ہورہا ہے پوری دنیا میں کہیں ایسے نہیں ہوتا۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ آج کل ملک میں نفرت کی سیاست عروج پر ہے۔سیاست دان ایک دوسرے کو گالیاں دے رہے ہیں، ہمیں اپنی لڑائیاں سیاست کے دائرے میں رہ کر لڑنا ہوں گی۔ملک کاموجودہ بحران میرے، حکومت یا پارلیمنٹ کا نہیں عدلیہ کا پیدا کردہ ہے، عدالتی فیصلے نے ایک مری ہوئی جماعت کو زندہ کردیا ۔
بلاول بھٹو نے عدالتی نظام پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ہمار اعدالتی نظام ماشاءاللہ ”بہت قابل“ ہے۔ہماری عدلیہ انصاف بھی دیتی ہے ڈیم بناتی ہے، پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں بھی طے کرتی ہے، پوری دنیا میں کوئی جوڈیشری ہماری عدلیہ کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔
تبصرے بند ہیں.