آئمہ بیگ کا خواتین کے حقوق کی آواز اٹھانے کے لیے ” می ٹو مہم” شروع کرنے کا اعلان

47

لاہور: گلوکارہ آئمہ بیگ نے خواتین کے حقوق کی آواز اٹھانے کے لیے ” می ٹو مہم” شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔  آئمہ بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  میں خواتین کے حقوق کی آواز بلند کرنا چاہتی ہوں اس وجہ سے ان کے لیے ” می ٹو مہم” شروع کررہی ہوں۔

گلوکارہ نے  اپنی انسٹا گرام سٹوری پر لکھا کہ کافی عرصے سے میری نظر میں کئی ایسے شکاری لوگ ہیں جنہوں نے لڑکیوں کی زندگیاں تباہ و برباد کی ہیں لیکن میں چند وجوہات کی وجہ سے اب تک خاموش تھی اور اب مجھے خاموش رہنے پر پچھتاوا ہے۔
آئمہ بیگ نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ اس می ٹو تحریک کے ذریعے ظلم و زیادتی کے خلاف آواز بُلند کریں کیونکہ کئی لڑکیاں زیادتیوں کی وجہ سے ذہنی و جسمانی تکلیف کا سامنا کررہی ہیں۔

آئمہ بیگ نے عمرے کی ادائیگی کے بعد اپنی انسٹا سٹوری پر پاکستان میں خواتین کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹا گرام  پرمزید  لکھا کہ عمرے کی ادائیگی کے بعد مجھے بہت ہمت ملی ہے اور مجھے یہ ہمت اپنے ملک کی بہتری اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کرنی ہے۔

تبصرے بند ہیں.