بار بار بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہیں، کیا آپ عوام کو ڈرا رہے ہیں: مصدق ملک

101

اسلام آباد :وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق کاکہنا ہےکہ پاکستان کے ساتھ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ بار بار بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہیں، کیا آپ عوام کو ڈرا رہے ہیں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ آپ کیا کرنا چاہتے ہیں؟ بار بار بنگلہ دیش کی مثال دیتے ہیں، کیا آپ عوام کو ڈرا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی ایک ہونے کی بات کیوں نہیں کرتا؟ یہ ایک پاکستان ہے، یہ امیر غریب کا، مرد و عورت کا نہیں بلکہ ایک پاکستان ہے، یہ صرف مسلمانوں کا نہیں بلکہ سب کا پاکستان ہے، یہ خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر سب ہے مگر یہ ہے ایک ہی پاکستان، کیا کسی نے سنی ایک پاکستان کی آواز؟۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ یہ جو تاریکی کا ذکر کیا جاتا ہے تو ہمارے ملک کی شرح ترقی بڑھ گئی ہے، ہمارے کسان کی ترقی کی شرح بڑھ گئی ہے، مہنگائی کی شرح کھانے پینے کی 2 فیصد پر آگئے ہے، مجموعی شرح 11 فیصد آگئی ہے تو یہ کیوں بربادی کے علاوہ کوئی بات نہیں کر پاتے؟ ہماری یوتھ، خواتین کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کرنا ہمارا ویژن ہے، اس کی بات کریں، ووٹ ہمیں انتشار پھیلانے اسمبلی نہیں بھیجتے ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ آپ معاملات کو حل کریں گے تو کیا آپ نے وہ کیا؟۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی شرح 40 فیصد سے 11 فیصد پر آچکی ہے، دشمن صرف ناامیدی اور بربادی کی بات کرتے ہیں، میراپیغام ہےکہ پاکستان ایک ہے ، پاکستان میں ترقی کی شرح بڑھ رہی ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.