جڑواں شہروں میں رات سے شروع بارش کا سلسلہ آج دن بھر وقفے وقفے سے جاری رہنے کے امکانات

22

راولپنڈی: جڑواں شہروں میں رات سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،  بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی  جبکہ موسم خوشگوار اور سہانا ہونے ہر شہریوں نے سکھ کا سانس لیا  ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج دن بھر وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کے امکانات ہیں۔نالہ لئی سے ملحقہ آبادیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی۔ اسلام آباد پی ایم ڈی ایچ ایٹ ٹو میں 89 جبکہ شمس آباد راولپنڈی میں ابتک 68 ملی میٹر بارش ریکارڈ  کی گئی ہے۔

 

راولپنڈی اسلام آباد میں تیز ہواؤں کےساتھ تیز بارش کے باعث راولپنڈی کے نالہ لئی میں پانی کی سطح  خطرناک حد تک بلند ہونے لگی تاہم اب  نالہ لئی میں پانی کی سطح بتدریج کم ہونا شروع ہو گئی ہے۔کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح ساڑھے 20 جبکہ گوالمنڈی میں 19 فٹ ہو گئی۔

 

واسا نے الرٹ جاری کردیا ،نالے سے ملحقہ آبادیوں کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ راولپنڈی کے مختلف علاقوں شمس آباد، ڈھوک کالا خان، صادق آباد،جامع مسجد روڈ،بوہڑ بازار  میں بارشی پانی جمع ہوگیا ۔ پیپلزکالونی ،شالے ویلی، ویسٹریج ،ٹینچ بھاٹہ کے علاقے بھی زیر آب آ گئے۔

تبصرے بند ہیں.