اسلام آباد :مسجد نبوی کے امام فضیلۃ الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر 7 روزہ خیرسگالی دورہ پر پاکستان پہنچ گئے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین، سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور سیکرٹری مذہبی امور ذوالفقار حیدر نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔مسجد نبوی کے امام فیصل مسجد میں نماز جمعہ کی اقتداء کریں گے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر صدر مملکت، وزیراعظم و دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گےاس کے سا تھ سا تھ امام مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح البدیر پاکستانی علمائے کرام سے ملاقاتیں اور جامعات کا دورہ بھی کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.