گوجرانوالہ: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا ہوگئیں۔ نو مئی توڑ پھوڑ مقدمہ میں گرفتار تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ کو سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہا کر دیا گیا ہے۔
گوجرانوالہ کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال نے 9 مئی توڑ پھوڑ کیس میں عالیہ حمزہ کی ضمانت منظور کی تھی۔ڈسٹرکٹ جج نے 31 جولائی کو رہائی کا حکم جاری کیا تھا۔
واضح رہے کہ سینٹرل جیل گوجرانوالہ سے رہائی سے قبل لاہور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کی رہنماعالیہ حمزہ کو بڑا ریلیف ملا تھا، عدالت نے عالیہ حمزہ کو 29 اگست تک کسی بھی نئے مقدمے میں گرفتار کرنے سے روک دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.